لکھنؤ،6؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مسلسل سخت فیصلے لے کر پورے نظام کو ٹھیک کرنے کا دعوی کرتے نظرآرہے ہیں ۔وزیر اعلی یوگی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست میں سٹیزن چارٹر لاگو کرے گی، جسے سب کو ماننا ہوگا، اس پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقتدار یوگیوں کے لیے ہے، بھوگیوں کے لیے نہیں ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اس کی مثال ہیں، ان کے آنے سے عوام میں اعتماد بڑھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی رومیو اسکواڈ کا کسی مذہب اور ذات سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس کا مقصد ایسا ماحول پیداکرنا ہے کہ مائیں اور بہنیں یا لڑکیاں کسی بھی وقت بے خوف ہو کر اپنے گھروں سے باہر کہیں بھی آ جا سکیں، منچلوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون کی حکمرانی ہوگی ، میں یا کوئی بھی قانون کو توڑ ے گا، تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی، مجرم کا ذات یا ا س کا مذہب نہیں دیکھا جائے گا، بالکل انصاف کے ساتھ کارروائی ہوگی۔وزیر اعلی نے کہا کہ اگر کسی بھی اسپتا ل میں صحت کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے کسی بھی بچے کی موت ہوتی ہے ،تو اس کے لیے ضلع میڈیکل افسر براہ راست ذمہ دار ہوں گے ۔انہوں نے نے کہا کہ اگر بھوک کی وجہ سے کوئی موت ہوتی ہے ،تو اس علاقے کا ضلع مجسٹریٹ اس کے لیے ذمہ دار ہوگا۔انہون نے کہا کہ مذبح کو بھی اس کی گائڈلائن ماننے کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ہی پوری ریاست میں گندم کی خریداری کے لیے 5000خریداری مرکز کھولے گی ۔انہوں نے کہا کہ گنا کسانوں کے بقایا 40دن کے اندر چینی میل مالکان نے نہیں دیا ،تو پھر ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔یوگی آدتیہ ناتھ کے تیور سے ریاست میں ماحول بدلا ہوا نظر آنے لگا ہے ، یوگی بھی مودی کی طرح مسلسل کام کرکے یوپی میں گڈ گورننس لانے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔یوگی کی مانیں ، تو ان کی ترجیح میں ریاست کی وہ شبینہ جو کہ ملک اور دنیا میں بنی ہوئی ہے، اس شبیہ کو تبدیل کرنا ہے۔